5 جولائی، 2024، 6:28 PM

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پہلے کی نسبت ٹرن آؤٹ میں اضافہ

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پہلے کی نسبت ٹرن آؤٹ میں اضافہ

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے انتخابی عمل کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مقابلے میں اب تک انتخابات میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کے ترجمان نے انتخابی عمل کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مقابلے میں اب تک انتخابات میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

محسن اسلامی نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں تقریباً 59,000 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل شام چھے بجے تک جاری رہے گا اور وزیر داخلہ کی صوابدید پر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ 

News ID 1925224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha